کے الیکٹرک صارفین کیلئے اچھی خبر
کراچی : کے الیکٹرک نے صارفین کی سہولت کیلئے بل جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق رواں ماہ بل جمع کرانے کی آخری تاریخیں 9 اور 19 ستمبر تھیں، اب صارفین 21 دسمبر تک اپنے بل جمع کراسکیں گے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے بلوں (جنہیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اور 19 ستمبر تھی) کی ادائیگی پر کسی قسم کا اضافی چارج وصول نہ کیا جائے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بل جمع کرانے میں کسی بھی پریشانی کی صورت میں صارفین 118 پر رابطہ کرکے یا ہماری ویب سائٹ پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔ سماء