رواں سال 690میداواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل

K ELECTRIC METER KHI PKG 20-04 اسلام آباد : وزارت پانی و بجلی کے مطابق رواں سال 690 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور رواں سال قومی گرڈ میں 690 میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق 300 میگاواٹ بجلی شمسی توانائی جبکہ 390 میگاواٹ بجلی گدو پاور پلانٹ کی بحالی کے ذریعے سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے تین الگ الگ منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حویلی بہادر شاہ‘ بھکی پاور پلانٹ اور بلوکی پاور پراجیکٹ کے مکمل ہونے سے توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ سماء

load shedding

K ELECTRIC

national grid

power crisis

power house

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div