چارسدہ میں پولیس وین پر بم حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

اسٹاف رپورٹ

پشاور : چارسدہ کے شبقدر بازار میں پولیس وین پر بم حملہ میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

شبقدر بازار چارسدہ میں گشت پر مامور پولیس وین پر موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے دستی بم پھینکا جس سے زوردار دھماکہ ہوا، وین میں آگ لگ گئی جس سے وین مکمل تباہ ہوگئی اور وین میں سوار 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو شبقدر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہیڈ کانسٹیبل شاہین اسلام جانبر نہ ہوسکا جبکہ ڈرائیور ابرہیم کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کیا گیا تاہم وہ بھی چل بسا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔ سماء

زخمی

defence

coup

compromise

gifts

Tabool ads will show in this div