گلوبٹ کےبھائی غنی بٹ کی لاتوں،گھونسوں سے تواضع

Sep 19, 2016
Ghani Butt Petai Nat Lhr 19-091 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Ghani-Butt-Petai-Nat-Lhr-19-09.mp4"][/video] لاہور : مشہور اور معروف گلو بٹ کے بعد بھائی صاحب غنی بٹ بھی میڈیا میں چھا گئے، ڈنڈا بردار نثار فورس کے ہمراہ پریس کلب میں صحافیوں سے بدتمیزی غنی بٹ کو مہنگی پڑ گئی، ہنگامہ آرائی کے بعد غنی بٹ کی لاتوں اور گھونسوں سے تواضع کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ لاہور پریس کلب میں زعیم قادری کی پریس کانفرنس کے دوران گلو بٹ کے بھائی نے بھائی کی یاد تازہ کر دی۔ غنی بٹ نے دھواں دھار انٹری دیتے ہوئے صحافیوں کو چت کرنے کی کوشش کی، جو خود اسے ہی مہنگی پڑ گئی۔ Ghani Butt Petai Nat Lhr 19-09 بدتمیزی کے بعد پریس کانفرنس میں بدنظمی پھیل گئی، جس پر صوبائی ترجمان کو کانفرنس بھی ادھوری ہی چھوڑنا پڑی۔ معاملہ زعیم قادری تک پہنچا تو انہوں نے صحافیوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی۔ اس موقع پر زعیم قادری نے غنی بٹ سے لاتعلقی ظاہر کی اور پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت دی، لیکن معاملہ پھر بھی ختم نہ ہوا۔ Zaheem Qadri Pc Phadda Lhr 19-09 جانثار فورس والوں نے غنی بٹ کو قابو کیا سڑک پر لٹایا اور بدتمیزی کا خوب مزہ چکھایا۔ غصہ اتارنے کے بعد غنی بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ سماء

militant wing

Zaeem Qadri

Ghani Butt

Tabool ads will show in this div