اظہرعلی کی لاٹری لگ گئی

Sep 19, 2016

Azhar-Ali

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Subhan-Ahmed-Lhr-Atif-Pkg-19-09.mp4"][/video]

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نےویسٹ انڈیزکےخلاف سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نےکہاکہ سلیکشن کمیٹی مکمل طور پرآزاد ہے،جس کھلاڑی کو چاہے سلیکٹ کرسکتی ہے۔

کرکٹ بورڈ میں افواہوں نے دم توڑ دیا۔ پی سی بی نے ون ڈے کپتان کی تبدیلی سے صاف انکارکردیا۔اظہر علی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کپتانی کریں گے۔ انھوں نے بتایاکہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کی ریٹائرمنٹ پر حتمی فیصلہ 26ستمبر کو ہوگا۔

پی سی بی کےچیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہناتھاکہ ٹیم کے بالنگ کوچ کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔ سماء

Tabool ads will show in this div