کشمیریوں پربھارتی مظالم،اٹلی بھی پاکستان کاہم نوابن گیا

Sep 19, 2016

KASHMIR INDIA MEDIA PKG 20-08 ASIF

اسلام آباد: کشمیریوں پر بھارتی مظالم  کے خلاف اٹلی بھی پاکستان کا ہم نوا بن گیا۔صدرممنون حسین سے ملاقات میں اٹلی کی وزیردفاع نے بھارتی بربریت کو ناقابل برداشت قراردے دیا۔

صدرممنون حسین سے ملاقات کے دوران اٹلی کی وزیردفاع سین روبرٹا پینوٹی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف بہیمانہ تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پرامن کشمیریوں پرممنوعہ پیلٹ گن کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔عالمی برادری کو کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کے لیے تعاون کرے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کردیا ہے۔وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ بھرپورطریقے سے اٹھائیں گے۔ سماء

italian defence minister roberta pinotti

Tabool ads will show in this div