پی ٹی آئی لاڑکانہ میں جلسہ کرلےحیثیت کاپتہ چل جائیگا،سراج درانی
ویب ایڈیٹر:
کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ مقابلہ جلسوں میں نہیں الیکشن میں ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لاڑکانہ میں جلسہ کرلے حیثیت کا پتہ چل جائیگا۔
ایوان کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں جلسہ کرنے سے عمران خان کو حقیقت کا علم ہوجائے گا، عمران خان سندھی عوام کو کیا دیں گیں یہ بھی پتہ چل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقابلہ جلسوں میں نہیں الیکشن میں ہوتا ہے، جمہوریت میں کسی کو جلسہ کرنے سے روک سکتے نہ روکیں گے، عمران خان لاڑکانہ نہیں بلکہ ایک چھوٹے گاؤں جا رہے ہیں، چیلنج تب ہوتا، جب الیکشن ہو رہا ہو، جلسے میں کوئی چیلنج نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران سندھی عوام کو کیا دیں گے؟ تھر سے متعلق انہوں نے بتایا کہ تھر کے معاملے پر آج ناموں کی فہرست ملے گی تو کمیٹی بن جائیگی۔ سماء