شارع فیصل پرگاڑی چلانےوالے ہوشیارہوجائیں

Loader Vehicles Khi Pkg 19-09 Arsalan

کراچی: ٹریفک پولیس نے خبردارکیاہےکہ  بڑی لوڈر گاڑیاں شارع فیصل سے دور رہیں۔ اس شارع پرصبح 7 بجے سے رات گیارہ بجے تک بھاری ٹریفک کی پابندی رہےگی۔

شارع فیصل پر ٹریفک کا لوڈ کم کرنے کےلیے پولیس نے انوکھا طریقہ اپنالیاہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ پابندی ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے لگائی گئی ہے۔ لوڈر گاڑیوں کا دن بھر داخلہ بند رہے گا۔ صرف رات کو چند گھنٹے کے لیے بھاری گاڑیاں آنے کی اجازت ہوگی۔ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ کراچی ڈاکٹرقمررضوی نے سماء کو بتایا کہ پابندی کا مقصدٹریفک کا دباؤ کم کرنا ہے۔

لوڈرگاڑیاں چلانے والوں نے اس پابندی پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔لوڈر گاڑیاں تو ایک طرف ،ایک ماہ بعد شارع فیصل پررکشوں کے داخلے پر بھی پابندیلگا دی جائے گی۔  سماء

shahra e faisal

Traffic issue

Tabool ads will show in this div