شاہد کپوراورمیرا نے پھرخوشخبری سنادی

sm3

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارشاہد کپوراور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے بالاخر تقریبا ایک ماہ بعد بیٹی کا نام فائنل کر دیا۔ بچی کا نام والدین کے ناموں سے ہی لیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور اور میرا راجپوت کی نومولود بیٹی سے متعلق کئی ناموں پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں مگر اب بیٹی کی پیدائش کے تقریبا تین ہفتوں بعد اس کا نام ’’میشا‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔

SK1

بچی کا نام خاصا دلچسپ ہے جو شاہد اور میرا نے اپنے ناموں سے ہی لیا۔ دونوں نے اپنے ناموں کا پہلے حصے یعنی میرا کے ’’می ‘‘ اور ’’شاہد‘‘ کے شا سے ننھی پری کو میشا کا نام دیا۔

شاہد کپور نے نام کی اطلاع مداحوں کو ٹوئٹر پر بھی دی۔

واضح رہے کہ میرا راجپوت نے چھبیس اگست کوممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا تھا۔ خوشی سے نہال شاہد کپور نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمداحوں کو دیتے ہوئے بے حد مسرت کا اظہار اور نیک تمناؤں پر مداحوں کا شکریہ ادا کیاتھا۔

SM 2

شاہد اور میرا گزشتہ سال جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ بیٹی کا نام رکھنے کے لیے شاہد کپور نے اپنی اہلیہ اور والد کے ہمراء امرتسر میں ایک بابا جی سے مشورہ بھی لیا تھا۔ سماء

Shahid Kapoor

Mira Rajput

Misha

Tabool ads will show in this div