پلک جھپکتے ہی جیب خالی

Pickpoketing Lhr VO 18-09

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے شاپنگ مالز میں کمسن جیب کترے سرگرم ہوگئے۔۔ پلک جھپکتے ہی جیب خالی کر دیتے ہیں۔ شہری کی جیب صاف ہونے کا منظر خفیہ کیمرے میں ديکھا جا سکتا ہے۔۔ لاہور کے ایک بڑے شاپنگ مال میں فيصل نامي شہري کي جيب سے پچاس ہزار روپے نکال لئے گئے۔ شہری نے مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آنے والے کمسن جیب کتروں کے گروہ کو تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کرنے والا لڑکا ہاتھ کی صفائی دکھانے کے بعد رقم اور بٹوہ دوسرے ساتھی کو دیتا ہے اور تمام گروہ رفوچکر ہو جاتا ہے۔ سماء

shopping mall

pick pocket

Tabool ads will show in this div