عوام 30 نومبر کو فرسودہ نظام کیخلاف نکلیں، عمران خان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں کہ ہمارا نظام طاقتور کا ساتھ دیتا ہے، قوم ایسے نظام کو نہ ماننے کا فیصلہ کرچکی، ہم اپنے لئے نہیں ملک کیلئے نکل رہے ہیں، اگر ہم 30 کو نہ نکلے تو دھاندلی سے قائم کی گئی حکومت 5 سال کھینچ جائے گی، عوام اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے 30 نومبر کو اسلام آباد آئیں، کارکنان بے خوف ہوکر آئیں، روکا گیا تو مقابلہ کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو ہم سے خوف ہے، پی ٹی آئی جیت گئی تو دوسروں کی سیاسی دکانیں بند ہوجائیں گی، نواز شریف اور آصف زرداری نے عوام کے خلاف لندن پلان بنایا ہے، ہارنے سے ڈرنے والا کبھی نہیں جیت سکتا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے 30 نومبر کو نکلیں، 30 نومبر کے دھرنے کیلئے 95 لاکھ روپے کا فنڈ جمع ہوچکا، عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے نکلیں، اگر ہم 30 نومبر کو نہ نکلے تو دھاندلی سے قائم کی گئی حکومت 5 سال کھینچ جائے گی، حکمران جو چاہیں کریں ہمارے پاس ان کا توڑ ہوگا، کارکنان بے خوف ہوکر آئیں، جدھر روکا مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے، جو اپنی ‘‘میں’’ پر قابو پالے وہی انسان بڑا بنتا ہے، ہارنے سے ڈرنے والا کبھی نہیں جیت سکتا، ہوسکتا ہے موجودہ حکومت مزید ایک سال چل جائے، باریاں لینے والے اب تک مسئلہ حل نہ کرسکے، آئندہ کیا کریں گے؟، انصاف نہ ملنے پر پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

پی ٹی آئی چیف کہتے ہیں کہ قوم پرانے نظام اور پرانی شکلوں سے تنگ آچکی ہے، نیا پاکستان زیادہ دور نہیں ہے، ہم اپنے لئے نہیں ملک کیلئے نکل رہے ہیں، نظام طاقتور کے ساتھ ہے، لوگ ایسے نظام کو نہ ماننے کا فیصلہ کرچکے، تمام جماعتوں کو ہم سے خوف ہے، پی ٹی آئی جیت گئی تو دوسروں کی سیاسی دکانیں بند ہوجائیں گی۔

پی ٹی آئی کپتان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ ووٹ کے باوجود ن لیگ مینار پاکستان پر جلسہ نہیں کرسکتی، پیپلزپارٹی نے مشکل سے کراچی میں جلسہ کیا، اب پتہ چلا ہے کہ لاہور کا جلسہ منسوخ کردیا گیا، 21 سے سندھ حکومت اور 30 نومبر سے پنجاب حکومت ڈری ہوئی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری نے لندن پلان بنایا ہے، دونوں کا لندن پلان عوام کیخلاف ہے، تحریک انصاف کو لندن پلان کی ضرورت نہیں۔ سماء

ODIs

کیخلاف

fbi

عمران خان

Tabool ads will show in this div