مزید900میگاواٹ بجلی پیدا کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے

38 اسلام آباد : انرجی سیکٹر ذرائع کے مطابق قائداعظم سولر پارک میں شمسی توانائی 900میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام تیزرفتاری سے جاری ہے، سولر منصوبے کے تحت آئندہ چند دنوں میں 300میگاواٹ بجلی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کا جلد خاتمہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، قائداعظم سولر پارک میں شمسی توانائی 900میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام تیزرفتاری سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سولر منصوبے کے تحت آئندہ چند دنوں میں 300میگاواٹ بجلی پیداوار شروع ہوجائے گی، وفاقی اورپنجاب حکومتیں ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لےگ(ن) کی حکومت ملک سے اندھیروں کے خاتمے کا وعدہ پورا کرے گی، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ بہت حد تک ختم ہوگی اور بجلی بھی سستی ملے گی۔ حکومت کوئلے،گیس،شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں پر بیک وقت کام کررہی ہے۔ توانائی منصوبوں کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ سماء

load shedding

national grid

توانائی

MEGAWATT

Energy Crisis

SOLAR ENERGY

solar park

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div