ٹیکنالوجی

گوگل نے 17 لاکھ 50 ہزار ویب سائٹس کی چھٹی کردی

1 سان فرانسسکو : انٹرنیشنل سرچ انجن گوگل نے اپنی 1.75 ملین سائٹس کو کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے باعث ہٹا دیا ہے۔

گوگل کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 1.75 ملین سائٹس (یو آر ایلز) کو کاپی رائٹس اور دوسرے سائبر قوانین کی خلاف ورزی کے باعث منظر نامے سے ہٹا دیا گیا ہے، ان تمام ویب سائٹس کو انڈیکس اور سرچ نتائج سے بھی عارضی اور مستقل طور ختم کردیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق گوگل یو آر ایل ہٹانے کی کارروائی از خود نہیں کرتا جب تک کہ اس بارے میں سائٹ کے مالک کی طرف سے درخواست موصول نہ ہو۔

گوگل کا کہنا ہے کہ موصول ہونیوالی کل 2.1 ملین درخواستوں میں سے 40 ملین کو مسترد کیا گیا جبکہ 16 ملین ڈپلیکیٹس کردی گئیں، انہوں نے کہا ہے کہ پابندی کی زد میں آنیوالی سائٹس کے مالکان سرچ کونسول پر لاگ آن پر اپنا یو آر ایل داخل کرکے اپنی سائٹس کی ملکیت کی توثیق کروائیں گے تو معاملہ دوبارہ عمل داری (پراسیسنگ) میں داخل ہوسکے گا۔ ایجنسیز

WEBSITE

search engine

Tabool ads will show in this div