پی ٹی آئی والوں،مارچ کرناہےتوملکرکرتےہیں،شہبازشریف

699690-shahbazsharif-1398321035-220-640x480 لاہور : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مارچ کرنا ہے تو میرے ساتھ ملکر تعلیم عام کرنے اورمیرٹ کے فروغ کےلئے مارچ کریں‘ پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کے باعث محنت کشوں کے بچوں نے اشرافیہ کے بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لاہور میں نوجوانوں کے وفد سے گفت گو میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہ پنجاب حکومت نے زندگی کے ہر شعبے میں میرٹ کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور پنجاب حکومت کی میرٹ پالیسی کے باعث کم وسائل رکھنے والے طلبا و طالبات امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کررہے ہیں اور آج اسی میرٹ پالیسی کی وجہ سے محنت کشوں اور مزدوروں کے بچے و بچیاں تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھا کر اشرافیہ کے بچے اوربچیوں پر سبقت حاصل کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ميرٹ پاليسی سے محنت کشوں کے بچے آگے نکل گئے، مارچ کرنا ہے تو آئیں ملکر تعليم عام کرنے کیلئے کريں، مارچ کرنا ہے تو آئیں ميرٹ کو فروغ دينے کیلئے کريں، خوشحالی کا راستہ روکنے کا مارچ عوام کیساتھ ظلم ہے، پاکستان کے عوام کسی ايسے مارچ کا ساتھ نہيں ديں گے۔ سماء

RAIWAND

PTI March

Tabool ads will show in this div