عمران خان خالی بڑھکیں مارتے رہتے ہیں

Bprs Mushahid Ghani اسلام آباد : ن لیگی سینیٹر مشاہد اللہ ایک بار پھر کپتان پر جم کر برسے، مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان خالی بڑھکیں مارتے رہتے ہیں، یہ گھر کے اندر گھس بھی جائیں، جب بھی ان کی تسلی نہیں ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کی تاریخ پر ردعمل دیتے ہوئے سماء سے خصوصی گفت گو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور جوشیلے رہنما مشاہد اللہ خان ایک بار پھر کپتان پر کھل کر برس پڑے۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ لیڈروں کا کام مارنا نہیں بلکہ مارنے سے بچانا ہوتا ہے، عمران خان خالی بڑھکیں مارتے رہتے ہیں، پچھلے تین سال میں تحریک انصاف نے کوئی مثبت کام نہیں کیا، عمران خان نے لوگوں کے مینڈیٹ کو پیروں تلے کچل دیا۔ Mushaidullah Khan (PMLN) Mushaidullah Khan (PMLN) مشاہد اللہ نے کہا کہ عمران خان کو بڑھکیں مارنے سے پرہیز کرنا چاہیے، لوگوں کے گھروں پر جانےکی روایات درست نہیں ہے، پاکستان میں لوگوں کے گھروں پر احتجاج نہیں ہوتا، پچھلے سوا 3 سال سے انہوں نے ایک مثبت کام نہیں کیا، ان کی اپنی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،عمران کو چاہئے کہ وہ اپنی پارٹی سنبھالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک تو دور کی بات ایک یوسی نہیں چلا سکتی، یہ جمہوریت، معیشت سے دشمنی کر رہے ہیں، یہ گھر کے اندر گھس بھی جائیں، جب بھی ان کی تسلی نہیں ہوگی، ڈاندا بردار فورس کے قیام پر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ تشدد کا راستہ ن لیگ کی پالیسی نہیں ہم ڈنڈا اٹھانے والوں کو بھی روکیں گے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی جانب سے ورکرز کنونشن میں رائے ونڈ جانے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان تیس ستمبر کو رائے ونڈ پہنچ جائے۔ دوسری جانب رائے ونڈ اور اپنے قائد کے بچاؤ کیلئے ن لیگی جیالے بھی میدان میں آگئے ہیں اور پی ٹی آئی کھلاڑیوں کو سبق سکھانے کیلئے ڈنڈا بردار فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

Senator

militant wing

RAIWAND

mushahid ullah

Danda Bardar

Tabool ads will show in this div