آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، وزیراعظم کا اعلان
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزيراعظم نواز شريف نے آئندہ ماہ بھی پيٹرول اور ڈيزل کی قيمتوں ميں خاطر خواہ کمی کی خوشخبری سنادی، کہتے ہيں چين سے معاہدے گيم چينجر ثابت ہوں گے، اپنے دور میں لوڈشيڈنگ کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے خوشی ہوئی، اس کمی سے کسانوں کو فائدہ پہنچا، ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی واقع ہوگی، آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومتی مدت میں ہی لوڈشیڈنگ ختم کرکے رہوں گا، دھرنے والے چاہتے ہیں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ قوم کی سب سے بڑی خدمت ہوگی، توانائی بحران ختم کرکے دم لیں گے، کسانوں کی فوری امداد کرکے پریشانی سے بچایا جائے گا۔ سماء