صنعتی فضلہ بیماریاں پھیلانےکااہم سبب ہوتاہے

Sep 18, 2016
Industrial Pollution Health Isb Pkg 18-09 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Industrial-Pollution-Health-Isb-Pkg-18-09.mp4"][/video]

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے رہائشی سیکٹروں میں قائم صنعتوں سے خارج ہونے والا دھواں اور زہریلا مواد ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ  شہریوں میں بیماریاں پھیلنے کا باعث بن رہا ہے۔

شہراقتدارتو فطری حسن میں بےمثال ہے۔ لیکن اس کا حسن اورصحت افزاء ماحول داؤ پرلگ رہاہے۔بڑھتی صنعتی آلودگی کے باعث لوگ بیماریوں کاشکارہیں۔

 اسلام آبادکےبیچوں بیچ سیکٹرآئی نائن اور آئی ٹین میں قائم یہ صنعتیں عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ ان فیکٹریوں کامضر صحت دھواں اور زہریلا فضلہ کئی بیماریاں پھیلنےکاسبب بن رہا ہے۔

ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے حکام  کا کہنا ہے دو فیکٹریاں بند کرا کے مزید تین کے خلاف کارروائی کیلیے معاملہ ٹریبیونل کو بھجوایا جا چکا ہے۔

شہری علاقوں میں صنعتوں کا ہونا صحت عامہ کی جانب  حکمرانوں کی  عدم توجہ کا واضح ثبوت  ہے۔صنعتی ترقی کے خواب تو سہانے بہت ہیں لیکن رہائشی علاقوں میں قائم ان فیکٹریز سے نکلنے والا دھواں اور زہریلا کیمیکل انسانی صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے۔ سماء

HEALTH