مقبوضہ کشمیر کواٹوٹ انگ کہنا بھارت کی بےشرمی ہے

Sep 18, 2016

Syed Ali Shah Geelani 

         سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جاری انتفادہ کے دوران کشمیری عوام کی طرف سے دی جانے والی بیش بہا قربانیاں اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ انہیں بھارت کا فوجی قبضہ ہرگز قبول نہیں۔

کشمیر میڈیاسروس سے بات کرتےہوئے سیدعلی گیلانی نےکہاکہ بھارت جس سفاکیت کے ساتھ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے، وہ اس کی نام نہاد جمہورت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں جاری انتفادہ نے بھارت اور مقبوضہ علاقے میں اس کے حواریوں کو حواس باختہ کردیا ہے ۔ بھارتی فوج نےنہتےشہریوں پر مظالم کی تمام حدیں پارکرلی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ کشمیری عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ کہ وہ اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔

1468421142_hurriyat-leader-mirwaiz-farooq-aphc-separatist-burhan-wani-jk-terror-pakistan-syed-ali-shah-geelani

سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت اب بھی جھوٹ اور مکرو فریب کے خول سے باہر نکلنے کے لیے تیار نہیں اور وہ ابھی بھی ”اٹوٹ “ انگ کی رٹ پر قائم ہے جو بے شرمی اور ڈھٹائی کی انتہا ہے ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ستر برس کے دوران لاکھوں کشمیریوں کا خون بہایا، ہزاروں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا، ہزاروں کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی لیکن آج تک کسی ایک بھی فوجی اہلکار کو سز ا نہیں دی گئی ۔

Kashmir3

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے کسی عالمی ادارے کو یہاں کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی جبکہ اس نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی ٹیم کو بھی مقبوضہ علاقے میں رسائی دینے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی عالمی ادارے کا آزادکشمیر میں خیرمقدم کرتا ہے۔  ایجنسی / سماء

SYED ALI GILLANI

All Parties Hurriyat Conference

Tabool ads will show in this div