تھر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی، آج بھی 2 کمسن جان سے گئے

اسٹاف رپورٹ

مٹھی : قحط زدہ تھر میں زندگی سسک رہی ہے، ہر نئی صبح زندگی کے بجائے موت کا پيغام لارہی ہے، آج  مزید 2 بچے دم توڑ گئے، 51 روز میں 109 بچے جان سے گئے۔

تھر کے تپتے صحرا ميں جاڑا موت کے مزيد گہرے سائے لايا ہے، قحط اور بيماريوں کے بعد بدلتا موسم تھر واسيوں کی مشکلات ميں اضافہ کررہا ہے، نئی صبح زندگی کے بجائے موت کا پيغام لارہی ہے، تھر واسیوں کے مرجھانے والے پھولوں کی عمریں 5 سال سے کم ہیں، جن میں زیادہ تعداد نوزائیدہ بچوں کی ہے۔

صرف 11 ماہ کے دوران صحرائے تھر میں 500 سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہيں، مٹھی سول اسپتال میں اب بھی درجنوں ننھے بچے زندگی کی جنگ لڑرہے ہيں۔ سماء

گئے

internet

بچوں

critics

Tabool ads will show in this div