لانڈھی میں رینجرز پر حملہ، جوابی فائرنگ میں طالبان دہشت گرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے علاقے لانڈھی گلشن بونیر میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد قاری عبدالرحمان مارا گیا۔

لانڈھی گلشن بونیر میں علی الصبح رینجرز پر حملہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد قاری عبدالرحمان مارا گیا، رینجرز نے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق قاری عبدالرحمان کراچی میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور رینجرز پر حملوں سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ملزم کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا، قاری عبدالرحمان کیخلاف انسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ سماء

 

رینجرز

فائرنگ

gifts

Tabool ads will show in this div