کومبنگ آپریشن،5افراد گرفتار،تخریب کاری کا منصوبہ بھی ناکام

Sep 17, 2016
combing-operation-in-full-swing-to-eliminate-terrorism-1471870147-1436 کوئٹہ : ایف سی کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار، جب کہ  فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے رند گڑ میں کومبنگ آپریشن کرکے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے رند گڑ میں کومبنگ آ پریشن کرکے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گوٹھ مسوانی میں سڑک کنارے نصب دس کلو گرام آئی ای ڈی بمعہ ڈیٹونیٹر اور پریشر بٹن برآمد کرکے تخر یب کا ری کا منصوبہ بنایا گیا۔ FC-Balochistan سرکار ی ذرائع کے مطابق ہفتہ کو فرنٹیئرکور بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے حبیب اللہ سے اسلامی جہادی لٹریچر برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ سماء

INTELLIGENCE

TERROR PLOT

Afghan Agent

COMBING OPERATION

Jihadi literature

Tabool ads will show in this div