روس کے ساتھ دفاع اور معاشی شعبے میں تعاون بڑھ رہا ہے، پاکستان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ کھٹمنڈو سارک کانفرنس میں بھارت نے گاڑی استعمال کرنے کی پیشکش کی نہ ہی پاکستان نے ٹھکرائی، ترجمان تسنیم اسلم کہتی ہیں کنٹرول لائن پر بچہ حوالے کرنا کوئی انہونی بات نہیں، پاکستان تو بھارتی فوجیوں کو بھی واپس کرچکا ہے، روس کے ساتھ دفاع اور معاشی شعبے میں تعاون بڑھ رہا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ کھٹمنڈو سارک کانفرنس میں وزیراعظم کی صرف نیپال کی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، کانفرنس میں اپنی گاڑی رکھنا سیکیورٹی مینوئل کے تحت ہے، بھارت نے گاڑی استعمال کرنے کی پیشکش کی نہ پاکستان نے ٹھکرائی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے بچے کی واپسی کوئی انہونی بات نہیں، پاکستان تو غلطی سے سرحد پار کرنیوالے بھارتی فوجیوں کو بھی واپس کرچکا ہے، غلطی سے سرحد پار کرنے والوں پر گولی چلانا پاکستان کا شیوہ نہیں۔

افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ حقیقی طور پر کامیاب رہا، روس کے وزیر دفاع پاکستان کے دورے پر ہیں، روس کے ساتھ دفاع اور معاشی شعبے میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ سماء

Army Public School

belgium

Tabool ads will show in this div