اراضی اسکینڈل، انجم عقیل کی ضمانت خارج، کمرہ عدالت سے گرفتار

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پولیس فاؤنڈیشن میں 6 ارب کی کرپشن کے کیس میں ضمانت خارج ہونے پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسپیشل جج راول پنڈی کی عدالت میں آج کیس کی سماعت ہوئی جس میں انجم عقیل کی طرف سے ظفر علی شاہ بطور وکیل پیش ہوئے۔  انہوں نے اپنے موکل کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی لیکن اسے مسترد کردیا گیا اور انجم عقیل کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

انجم عقیل کے ساتھ ان کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ظفر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں اور ان کی ضمانت کی دوبارہ اپیل کریں گے۔ سماء

کی

سے

Azadi March

ضمانت

اسکینڈل،

marriages

kolkata

Tabool ads will show in this div