پشاور، ورسک بازار میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،2اہلکار شہید

ویب ایڈیٹر: 

 

پشاور : صوبائی دارالحکومت  پشاور میں ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز  کی گاڑی کے قریب دھماکے سے  دو  اہل کار شہید، جب کہ دو  زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کا ہدف فورسز کی گاڑی تھی۔

 

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ  پر واقع بازار سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ دھماکا ہوگیا، جس سے متعدد  اہل کار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جہاں دو  اہل کار دوران علاج چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، جس کا ہدف فورسز کی گاڑی تھی۔

 

دھماکے اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے آپس پاس موجود گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے  بھی ٹوٹ گئے، جب کہ دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے موقع پر پہنچ گئے، جس کے بعد علاقےکو گھیرےمیں لےلیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکاریموٹ کنٹرول ڈیوائس کےذریعےکیاگیا۔ سماء

میں

زخمی

کی

کے

Burma

شہید

pipeline

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div