
[video width="480" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/News-1st-Woman-killed-in-Hambantota-elephant-attack.mp4"][/video]
کولمبو : سری لنکا میں بد مست ہاتھی نے حملہ کرکے خاتون کو ہلاک، جب کہ 11 افراد کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن دارالحکومت کے نواحی قصبہ میں روایتی جلوس جاری تھا کہ مشتعل ہاتھی نے روایتی جلوس کے شرکاء پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خاتون ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ کولمبو سے 97 کلومیٹر دور قصبہ رتناپورہ میں پیش آیا، جہاں مشتعل ہاتھی کے ہجوم پر چڑھ دوڑنے کے نتیجہ میں خاتون ہلاک، جب کہ 11 افراد زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ ہاتھی کے حملہ سے خاتوں سمیت بارہ زخمیوں کو قریبی اسپتال داخل کروایا گیا، جہاں زخمی خاتوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔ اس قصبہ میں بدھ مت کا روایتی جلوس نکالا گیا تھا جس کے شرکاءمیں زرق برق لباسوں سے مزین ہاتھی بھی تھے۔ سماء