جماعت اسلامی کا3روزہ اجتماع،مینارپاکستان کےسائےمیں خیمےلگ گئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور    :     جماعت اسلامی کا تین روزہ عالمی اجتماع آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے، مینار پاکستان کے سائے تلے خیموں کا شہر بسا دیا گیا، اندرون و بیرون ملک سے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے اجتماع کے شرکاء کے قیام و طعام کیلئے مینار پاکستان کے احاطے اور چاروں اطراف وسیع وعریض خیمے نصب کر دیئے گئے ہیں، جہاں ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ افراد کو ٹھہرانے کی  گنجائش ہے۔

اجتماع  میں جدید ترین ساونڈ سسٹم کی تنصیب کیساتھ ساتھ روشنی اور سیکیورٹی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جماعت اسلامی کے رہنماوں کا دعویٰ ہے کہ اجتماع میں شرکاء کی تعداد ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ اجتماع میں قائدین کیلئے کئی فٹ اونچے دو الگ الگ اسٹیج تیار کئے گئے ہیں،  جن پر دو سو سے زائد افراد بیٹھ سکتے ہیں۔
 
جماعت اسلامی کے تحت کل سے شروع ہونے والے تین روزہ اجتماع عام کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا کے30 ممالک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ سماء

گئے

Tabool ads will show in this div