نواز اور زرداری سے تنگ سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں،عمران خان

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد     :     پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ  سندھ کے عوام بہت مظلوم ہیں، وہاں کی اکثریت مظلوم اور ظالم متحد ہیں، سندھ کے عوام پر جتنا ظلم ہوتا ہے کسی صوبے میں نہیں ہوتا، وہاں کے لوگ  تبدیلی چاہتے ہیں، آج سندھ کے لوگوں کو آزادی دلانے کیلئے  جا رہا ہوں۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش بنی گالہ سے لاڑکانہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں کپتان نے روایتی باؤنسر اور شاٹس برقرار رکھے، عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ اسٹیٹس کو ہے ، مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی دونوں اس کرپٹ نظام کا حصہ ہیں، ن لیگ چھٹی بار حکومت کر رہی ہے، بتائے کہ اب تک اس نے عوام کیلئے کیا اقدامات کیے۔

لاڑکانہ جلسے سے متعلق کپتان نے ٹائیگرز اور کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  کہ آج کا جلسہ تاریخی ہوگا، عوام تبدیلی کیلئے آج گھروں سے نکلیں۔ دیگر پاکستانیوں کی طرح سندھ کے عوام بھی بہت مظلوم ہیں، سندھ کے لوگوں کو آزادی دلانے آج لاڑکانہ جا رہا ہوں، دھاندلی تحریک انصاف کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

دھرنے کے سو روز مکمل ہونے پر کپتان کا کہنا تھا کہ سینچری مکمل ہوگئی ہے، دوسری سینچری کی تياری کر رہا ہوں، ہمارا اصل مقصد انصاف لینا تھا، دھاندلی ہوئی لیکن سیاسی جماعتیں باریاں لینے کیلئے تحقیقات نہیں چاہتیں، عام آدمی دھکے کھاتا ہے لیکن عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، دھاندلی سے آنے والی حکومت عوام پر پیسہ خرچ نہیں کرتی، سیاستدان صرف پیسے خرچ کرکے الیکشن جیتتے ہیں، تیاری کرکے بیٹھا ہوں، احتساب تک دھاندلی نہیں رک سکتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی اکثریت مظلوم ہے اور ظالم متحد ہیں، سندھ کےعوام پر جو ظلم ہوتا ہے اور کسی صوبے میں نہیں ہوتا، پرویز رشید کو بتائیں میرے سارے اثاثے ڈیکلیئر ہیں، شریف برادران نے چوری سے پیسہ نہیں بنایا تو اثاثے ان کے نام پر کیوں نہیں، چیلنج ہے جو اثاثے میرے نام پر نہیں وہ غریبوں کو دے دیں، حکومت میں کبھی نہیں رہااس لیےجوابدہ نہیں۔ سماء

سندھ

ODIs

parliament

Tabool ads will show in this div