متحدہ کے رکنیت سازی کیمپ پر کریکر حملہ، 2 اراکین سندھ اسمبلی سمیت 20افراد زخمی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے رکنیت سازی کیمپ پر کریکر حملے میں 2 ارکان سندھ اسمبلی سمیت 20افراد زخمی ہوگئے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکنیت سازی کیمپ پر نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے کریکر حملہ کردیا، واقعے میں 20افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اراکین سندھ اسمبلی محمد حسین اور محمد عبداللہ بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ نے بھی محمد حسین کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کردی، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنماء واسع جلیل نے بتایا ہے کہ رکنیت سازی کیمپ پر حملے میں اراکین سندھ اسمبلی محمد حسین اور محمد عبداللہ معمولی زخمی ہوئے ہیں، دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، واقعے میں زخمی ہونے والوں میں پارٹی کے مقامی کارکن بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کریکر حملے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ سماء

زخمی

سندھ

gifts

serena

warne

burden

Tabool ads will show in this div