اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز چھبیس ستمبر سے ہوگا

Polio file
Polio file
Polio file اسلام آباد : اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز چھبیس ستمبر سے ہوگا، اس دوران ایک لاکھ چالیس ہزار آٹھ سوپینتیس بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سی ڈی اے میں چھبیس ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا، میئر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف حکام نے شرکت کی۔ میئر اسلام آباد نے اجلاس میں بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں چھ سو پولیو ٹیمیں جن میں چارسوترپن موبائل ٹیمز، ترپن ٹرانزٹ اور پچانوے فکس ٹیمیں ایک لاکھ چالیس ہزار آٹھ سوپینتیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ اسلام آباد کو انسداد پولیو مہم کے لئے اکیس زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی نگرانی کے لئے ایک سوسات ایریا انچارج تعینات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کے لئے پولیو ٹیموں کی تربیت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ سماء

polio campaign

HEALTH MINISTRY

polio drive

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div