آپریشن خیبر ون جاری، فضائی کارروائی میں 22 دہشت گرد مارے گئے

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : آپریشن خیبر ون میں دہشت گردوں پر کاری وار جاری ہیں، خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور کارروائی کی، جیٹ طیاروں نے بھی حصہ لیا، بمباری سے مزید 22 دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کیخلاف کئی اہداف حاصل کرلئے گئے، اب تک کارروائیوں میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 177 ہوگئی، 250 نے ہتھیار ڈال دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی میں آپریشن خیبر ون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کیخلاف مسلسل کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، تازہ فضائی کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک کردیئے، دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے۔

آپریشن خیبرون میں ابھی تک خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور اہم کمانڈرز سمیت 177 دہشت گرد ہلاک کئے جاچکے ہیں جبکہ کمانڈروں سمیت 250 دہشت گردوں نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ سماء

شوبز

kunduz

Tabool ads will show in this div