لندن،چرچل ہوٹل میں آتشزدگی،12افرادزخمی،زرداری بھی قیام پذیرتھے

اسٹاف رپورٹ


لندن  :  لندن کے ہوٹل میں زور دار گیس دھماکے سے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث چودہ افراد جھلس گئے ہیں۔ ہوٹل میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی ٹھہرے ہوئے ہیں تاہم دھماکے کے وقت موجود نہیں تھے، اسی سے زائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

لندن کے حیات ریجنسی چرچل ہوٹل میں گیس دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ ہوٹل کی عمارت لرز اٹھی۔ واقعہ کے بعد ہوٹل میں موجود افراد کو دوسرے ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری حیات ریجنسی ہوٹل میں مقیم ہیں، تاہم دھماکے کے وقت وہ موجود نہیں تھے، فائر فائٹر حکام کے مطابق گیس دھماکا تہہ خاںے میں موجود کچن والے حصے کی جانب ہوا، جس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے اسی سے زائد فائرفائٹر پہنچ گئے۔ پولیس نے ہوٹل کے اطراف کی سڑکوں کو بند کردیا ہے۔ سماء

میں

parade

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div