خواجہ اظہار کی گرفتاری، پی ٹی آئی اور فنکشنل لیگ کا اظہار مذمت

Sep 16, 2016

K IZHAR REAX PKG 16-09 ALI

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/K-IZHAR-REAX-PKG-16-09-ALI.mp4"][/video]

کراچی : پی ٹی آئی اور فنکشنل لیگ نے خواجہ اظہار کی گرفتاری کی مذمت کردی۔ عمران اسماعیل کہتے ہیں راؤ انوار خود کو وزیراعلیٰ سندھ سے زیادہ طاقتور سمجھتے ہیں، گرفتاری کا طریقہ کار بدمعاشوں جیسا ہے۔ نصرت سحر عباسی نے سندھ حکومت دبئی سے چلائی جارہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حزخواجہ اظہار الحسن کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے سر عام گرفتار کرلیا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ خواجہ اظہار کو جس طرح گرفتار کیا گیا وہ طریقہ انتہائی قابل مذمت ہے، راؤ انوار خود کو وزیراعلیٰ سے زیادہ طاقت ور سمجھتے ہیں، گرفتار کرنا تھا تو وارنٹ دکھاتے، جس طرح گرفتار کیا گیا یہ کون سی بدمعاشی ہے؟۔

فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کہتی ہیں کہ سندھ حکومت دبئی سے چلائی جارہی ہے، قانون پر عمل سے اعتماد بڑھ جاتا ہے تاہم یہ طریقہ کار درست نہیں۔ سماء

RAO ANWAR

PMLF

Nusrat Sehar Abbasi

Imran Ismael

Khwaja Izhar Arrest