حادثے کا شکارٹرین کراچی پہنچ گئی
کراچی: گزشتہ روز ملتان میں حادثے کا شکار ہونے والی عوام ایکسپریس کراچی پہنچ گئی۔ مال گاڑی سے ٹکرانے کے باعث عوام ایکسپریس کے چار مسافر جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ملتان میں حادثے کا شکار ہونے والی عوام ایکسپریس کراچی پہنچ گئی۔ پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس مال گاڑی سے ملتان کے قریب مال گاڑی سے ٹکرائی تھی ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں انجن اور چار بوگیاں الٹنے سے چار مسافر جاں بحق اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیے: عوام ایکسپریس کو حادثہ،4 مسافرجاں بحق،100 سے زائد زخمی
مسافروں کے رشتے داروں کی بڑی تعداد کینٹ اسٹیشن پر موجود تھی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ قیامت کا منظر دیکھا۔ ملتان میں خوفناک حادثے کے باعث ٹرین لگ بھگ گیارہ گھنٹے کی تاخیر سے منزل پر پہنچی۔
سماء سے بات کرتے ہوئے مسافروں نے بتایا کہ حادثہ بظاہرٹرین ڈرائیور کی غلطی سے ہوا۔ ریسکیواداروں اور اطراف کی بستی والوں نےبہت تعاون کیا۔
عوام ایکسپریس کے مسافروں نے حادثے کے باوجود سلامتی کے ساتھ منزل پر پہنچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ سماء