امریکا نے تعریف اورتنبیہہ ایک ساتھ کردی

Richard Olson

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جنگ بلاتفریق کارروائی کے بغیرختم نہیں ہوگی۔ رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور ساتھ ہی ڈو مور کا مطالبہ بھی کردیا۔

پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی سفیررچرڈ اولسن کہتے ہيں قبائلي علاقوں ميں پاک فوج کي کارروائياں اہم  ہيں۔ دہشتگردي کے خلاف پاکستان کي جنگ بلاتفريق کارروائي کے بغیر ختم نہيں ہوگي۔دہشتگردی کے خلاف جنگ اس وقت ختم ہوگی جب پاکستان بیرونی ممالک پر حملہ کرنے والے گروپوں کو برداشت کرنے کی پالیسی بدلے گا۔

اوبامہ انتظامیہ کا یہ بیان امریکی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ امور میں افغانستان پر بحث کے دوران سامنے آیا۔ افغانستان پاکستان کے لیے امریکی سفیر اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کو نشانہ بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی کارروائیاں اہم ہیں۔ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے میں کامیابی ملی لیکن پاکستان نے تمام پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو تنہا رہ جائے گا۔ سماء

do more

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div