ننھے قوال کی جادوئی آواز
اسلام آباد: جس کی آواز سن کرپوری محفل کو حال آجائے اسے قوال کہتے ہیں۔اسلام آباد میں ننھے قوال کاجادو سرچڑھ کربولتاہے۔
طبلے پرپڑتے ننھے ہاتھ،دل پرچوٹ لگاتی تھاپ۔کچی عمر لیکن راگ پکے پکے۔ ننھا قوال حسنین اپنے دادا بخشی جاوید سلامت کے فن کا وارث ہے۔اپنے چچااوروالدکےساتھ مل کردادا کی یاد میں سجی محفل سماع میں انہی کی قوالیاں گارکراس نے سننے والوں کے دل میں گھرکرلیا۔
اس کی قوالی سن کرشرکابھی جھوم کررہ گئے۔راگ وہی ،ساز وہی ،لیکن آواز نئی،قوالی سن کر سامعین کے دل میں بخشی جاوید سلامت کی یادیں زندہ ہوگئیں۔بخشی جاوید تو اس دنیا میں نہیں رہے لیکن سامعین کی روح کو سرشار کرتی ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی زندہ جاوید ہیں۔ سماء