جماعت اسلامی کا داعش اور القاعدہ کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، متحدہ کا الزام

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ایم کیو ایم نے وفاق کا ملک میں داعش کی عدم موجودگی کا دعویٰ مسترد کردیا، واسع جلیل کہتے ہیں حکومت انکار کی پالیسی ترک کردے، ایسا نہ ہو پانی سر سے اونچا ہوجائے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا داعش کی ملک میں موجودگی سے انکار پر ایم کیو ایم سے رہا نہ گیا، رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس بلالی، نائن زیرو پر واسع جلیل بولے، داعش نہیں تو ملک بھر میں چاکنگ کون کررہا ہے؟۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کے بیان پر بھی متحدہ خوب گرم ہے، واسع جلیل نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جماعت میں منور حسن جیسے لوگ ہوں تو دشمن کی ضرورت نہیں۔

رکن رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ 2008ء میں طالبان سے متعلق الطاف حسین کی نشاندہی کو سنجیدہ نہیں لیاگیا تھا، حکومت انکار کی پالیسی ترک کردے،  کہیں ایسا نہ ہو کہ پانی سر سے گزرجائے۔ سماء

PAT

Tabool ads will show in this div