سونامی روکنے کی پیشگی تیاری،ریڈ زون میں کنٹینرزکی فصیل،شہری پریشان

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات شروع کردیئے۔ شاہراہ دستور پر مزید کنٹینر پہنچادیئے گئے ہیں۔

تحریک انصاف 30 نومبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں میدان سجانے کیلئے تیار ہے تو انتظامیہ نے بھی رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ دستور پر راستوں کی بندش شروع کر دی گئی ہے اور جلسہ گاہ کے مقام پر مزید کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں، کنٹینر اپنی جگہ سے نہ ہلیں، اس کیلئے مٹی کا استعمال کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے میریٹ ہوٹل سے ڈی چوک کا راستہ کنٹینر رکھ کر بند کر دیا ہے، سرینہ ہوٹل، کنوینشن سینٹر، پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کے سامنے بھی کنٹینر شرکاء کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں، رکاوٹوں پر شہری نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کنٹینرز 30 نومبر کے جلسے کی شرکاء کو روکنے کیلئے نہیں، بلکہ ریڈ زون کی سیکورٹی بہتر بنانے کیلئے لائے گئے ہیں، یہ دعویٰ کتنا درست ہے، یہ چند روز میں واضح ہو جائے گا۔ سماء

میں

کی

row

stations

Tabool ads will show in this div