کوٹ رادھا کشن،16ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ویب ایڈیٹر :


لاہور   :    انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے والے 16 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، آج ہونے والے سماعت میں واقعہ میں ملوث سولہ ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا  مسترد کرکے   ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، واضح رہے کہ اس سے قبل  بھٹہ مالک سمیت چاروں مرکزی ملزمان کو 14 روزہ اور 39 ملزمان کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔  سماء

منتقل

پر

etisalat

modi

Tabool ads will show in this div