جہانگیر ترین کا پرویز رشید کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان

ویب ایڈیٹر:

 

ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے  وفاقی وزیر اطلاعات   پرویز رشید کی جانب سے عائد تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے  ہوئے پرویز رشید کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پرویز رشید جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر معافی مانگیں بصورت دیگر انہیں ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

 

ملتان میں الیکشن ٹربیونل میں کیس کی سماعت کے بعد  پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے تمام الزامات کا جواب دے دیا، جہانگیر ترین نے پرویز رشید کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور پراپگنڈہ قرار  دیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ  پرویزرشیدکوالزامات سےپہلےجانچ پڑتال کرنی چاہیےتھی، پرویزرشیدکےالزامات کومستردکرتاہوں، پرویز رشید  ہم پرالزام لگانےسےپہلےاپنےگریبان میں جھانکیں۔

 

جہانگیر ترین نے کہا کہ متعلقہ کمپنی جےڈی ڈبلیو میں اکثریتی شیئرزہولڈرہوں،میرے بار ے میں   کمپنی کااقلیتی شیئرزہولڈرقراردینے کی بے بنیاد باتیں کی گئیں، ہم کاشتکاروں کےپیسےدباکرنہیں رکھتے، کمپنی میں نےاپنےہاتھوں سےاورمحنت سےبنائی،کمپنی میں نےاپنےہاتھوں سےاورمحنت سےبنائی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سےحکمران بوکھلاگئےہیں، پرویزرشیدکواسی ہفتےقانونی نوٹس بھیجوں گا، پرویزرشیدمعافی مانگیں گےیاہرجانہ دائرکرونگا، ہم نےہمیشہ دھرنےکوپرامن رکھاہے، ہمارےاوپردہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں، پرامن لوگ ہیں اورہماراریکارڈبھی کلیئرہے۔

 

الزامات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں جہازپر5کروڑ78لاکھ روپےکاخرچہ آیا،4کروڑ8لاکھ روپےمیں نےاورفیملی شیئرہولڈرزنےدیئے۔ سماء

کا

dialogues

tragic

father

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div