اورنگی ٹاؤن میں قتل ایم کیو ایم کے کارکن عبدالوحید سپرد خاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عبدالوحید کو سپردخاک کردیا گیا، مقتول کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی رپورٹ پولیس کو بھی دی گئی تھی۔

ایم کیو ایم کے کارکن عبدالوحید کو اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا گیا تھا، میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، عبدالوحید کو گھر کے قریب اس وقت نشانہ بنایا گیا جب علاقے کی بجلی گئی ہوئی تھی۔

عبدالوحید کی نماز جنازہ گھر کے قریب مسجد کے باہر ادا کی گئی جس میں متحدہ کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقتول عبدالواحید کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ سماء

premier

bond

Tabool ads will show in this div