پاک فوج کا موٹر وے پولیس پر مبینہ تشدد کی تحقیقات کا اعلان

7

اسلام آباد : پاک فوج نے موٹر وے پولیس اور اہلکاروں کے درمیان تنازع کی تحقیقات کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ نوشہرہ میں فوجی افسران اور موٹر وے پولیس کے درمیان تنازع کی تحقیقات کا آغاز ردیا گیا، اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

7a

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق نوشہرہ میں موٹر وے پولیس اور فوجی افسران میں جھگڑا ہوا، اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، قانون کے مطابق کیس کو دیکھا جائے گا اور مکمل انصاف ہوگا۔

pic 03

pic 04

pic 02

واضح رہے کہ فوجی افسران کی جانب سے مبینہ طور پر موٹر وے پولیس اہلکاروں کو زد و کوب کیا گیا، تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی کی گئیں تو کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئیں، جس کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیا گیا۔ سماء

 

Noshehra

Tabool ads will show in this div