حکومت کا عوام کو عیدالاضحیٰ کا تحفہ
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عید کے تینوں دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کا اطلاق پیر کی شام 6 بجے سے شروع ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 12 ستمبر پیر سے 14 ستمبر بدھ تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سماء
load shedding
Loadshedding
EID UL AZHA
MINISTRY OF WATER AND POWER
تبولا
Tabool ads will show in this div