آپریشن ضرب عضب کی غضب ضربیں، فضائی کارروائی میں مزید 20 دہشتگرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضربِ عضب میں اہداف کے تحت پیشرفت جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے تازہ فضائی کارروائی میں مزید 20 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

آپریشن ضرب عضب کی غضب ضربیں، تازہ فضائی کارروائی میں مزید 20 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، اب تک مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 1333 ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں اہداف کے تحت پیشرفت ہورہی ہے اور سیکیورٹی فورسز کو مسلسل کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں مزید 20 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونیوالوں میں غیر ملکیوں سمیت اہم طالبان کمانڈر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوا 5 ماہ جاری آپریشن میں اب تک ایک ہزار 333 امن دشمن ہلاک کئے جاچکے ہیں، اس دوران دہشت گردوں کے 200 سے زائد خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے، شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرالیا گیا ہے۔ سماء

kunduz

آپریشن ضرب عضب

Tabool ads will show in this div