پی ٹی آئی قانونی تقاضے پورے کرے تو جلسے پر اعتراض نہیں، مصدق ملک

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 30 نومبر کے جلسے کیلئے ابھی تک درخواست نہیں دی، قانونی تقاضے پورے کردیئے جائیں تو حکومت کو جلسے پر اعتراض نہیں۔

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں مصدق ملک نے بتایا کہ تحریک انصاف کو کسی مناسب جگہ پر جلسے کی اجازت دی جائے گی، لیکن اس کیلئے تحریک انصاف کو قانونی تقاضے پورا کرنا ہوں گے۔

مصدق ملک نے بتایا کہ جلسے کے دوران شہریوں اور ریاستی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، پاکستان اور امریکا کی ایک دوسرے کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، سارک میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات طے نہیں، دونوں ممالک کی جانب سے ملاقات کی کوئی دعوت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں پاکستان نے پہل کی تھی، اب بھارت کو قدم اٹھانا ہوگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی زائد بلنگ میں ان کا کوئی کردار نہیں، ان کا کردار مشاورت کی حد تک ہے، وزارت پانی و بجلی کے معاملات وفاقی وزیر اور وزیر مملکت دیکھتے ہیں۔ سماء

ملک

D-Chowk

missing persons

sovereignty

father

Tabool ads will show in this div