سانحہ بلدیہ پربڑافیصلہ آنےوالاہے
کراچی: سانحہ بلدیہ کو چار برس بیت گئے۔جلی ہوئی فیکٹری کے متاثرین کے گھروں سے دھواں اب تک اٹھ رہا ہے۔دوسوانسٹھ مزدوروں کو زندہ کس نے جلایا؟ بھتہ مانگنے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟ اب عدل کی دہلیز سے انصاف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔
پاکستان کا نائن الیون،تاریخی مقدمہ چارسال بعد منطقی انجام کی طرف بڑھ رہاہے۔قاتلوں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔چالان کےمطابق ایم کیوایم کےحماد صدیقی نے فیکٹری کو آگ لگوائی اورڈھائی سوجانوں کوشعلوں میں جھونکنے کی وجہ تھی پچیس کروڑ روپے بھتہ کا مطالبہ تھا۔
دہشت گردی کی دفعات کے تحت چار سال بعد مقدمے کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت سے دوسو انسٹھ خاندانوں کوانصاف ملنے کاامکان ہے۔ سماء