پی ٹی آئی کا30نومبر کو پاور شور کا فیصلہ، سرکار نے بھی کمر کس لی

اسٹاف رپورٹ :

 

اسلام آباد :       تحریک انصاف 30 نومبر کو اسلام آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،سرکار بھی کسی ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا شو آف پاور کا فیصلہ ہوا تو  پولیس نے بھی انتظامات کر لئے۔ پی ٹی آئی تیس نومبر کو اسلام آباد کے پریڈ ایونیو میں بڑا جلسہ  کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ قائدین کہتے ہیں جلسے کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

دوسری جانب پولیس نے بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں اور پہلے مرحلے میں 20 کنٹینرز شاہراہ دستور اور پارلیمنٹ لاجز کے باہر پہنچا دیئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این او سی کے بغیر ریڈزون میں جلسے کی اجازت نہیں ہو گی، وزیرداخلہ نے بھی ایسے ہی موقف کا اظہار کیا ہے۔

 

پی ٹی آئی قائدین کے ضلعی انتظامیہ سے رابطے اور معاہدہ پر کام جاری ہے، امکان ہے پی ٹی آئی کو پریڈ ایونیو پر جلسہ  کی اجازت مل جائے گی۔ پولیس نے جلسے کی سیکیورٹی کے لئے مزید 8 ہزار اہلکار طلب کر لئے جب کہ پاک فوج کے دستے بھی الرٹ رہیں گے،ریڈزون کی حساس عمارتوں پر ایف سی اور رینجرز اہلکار تعینات ہونگے۔ سماء

کا

کو

نے

Samaa

decade

david

prank

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div