وزیراعظم نااہلی کیس،سماعت کیلئے7رکنی لارجربینچ تشکیل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ:


اسلام آباد   :   وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر المالک کیس کی سماعت کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق دائر مختلف درخواستوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر المالک کریں گے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات سینیر ججز اس بینچ کا حصہ ہونگے، واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آرٹیکل 62 اور آرٹیکل 63 کی  تشریح سے متعلق  معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا تھا، جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے درخواستوں کی سماعت کیلئے سات رکنی بینچ  تشکیل دیا۔ ذرائع کے مطابق نا اہلی کیس کی سماعت آئندہ دو ہفتوں میں ہونے کا امکان ہے۔ سماء

eid

exhibition

Tabool ads will show in this div