شریف برادران نے ملک کو پولیس اسٹیٹ بنادیا، عمران خان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں کہ دھاندلی کیخلاف سڑکوں پر آئے تو پولیس چھوڑ دی گئی، شریف برادران نے پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنادیا، جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے دھاندلی کے ثبوت سے عوام کو آگاہ کروں گا، پرویز رشید جیسے درباریوں کے سوالوں کے جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت میں پُرامن احتجاج کو نہیں روکا جاتا، دھاندلی کیخلاف سڑکوں پر آئے تو پولیس چھوڑ دی جاتی ہے، شریف برادران نے پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنادیا، دیوار کے ساتھ دھکیلنے کی کوشش ہوئی تو چپ نہیں رہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ثبوت کے ساتھ بتاؤں گا الیکشن میں کتنی زیادہ دھاندلی ہوئی، جمعے کو پریس کانفرنس کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کروں گا، شریف برادران شوگر ملز کی آمدنی پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں، نواز شریف بیرون ملک گئے لیکن شوگر ملز تو یہیں تھیں، گزشتہ ادوار میں بھی ٹیکس نہیں دیا گیا، پرویز رشید جیسے درباریوں کے سوالوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ سماء

ملک

Abbottabad

tragic

عمران خان

Tabool ads will show in this div