عمران خان گالی کی سیاست کے بانی ہیں، پرویز رشید
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہيں عمران خان دن رات جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، اسد عمر اُن کے ساتھ ہو تو سچے ہيں ليکن اُن کا بھائی نون لیگ کے ساتھ ہو تو اعتراض ہوجاتا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی اپنے گریبان میں بھی جھانک لیں اور تھوڑی مذمت اپنی زبان کی بھی کریں، عمران خان دن رات جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، اگر کوئی سچ بولے تو پھر انہیں تکلیف کیسی، بہت جلد شریف خاندان کا ٹیکس ریکارڈ میڈیا کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔ سماء