الطاف حسین کا کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر حملے پر اظہار مذمت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے مستقبل کو بیساکھیوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، مشکلات کے باوجود بچوں کو پولیو ویکسین پلانے والے مرد و خواتین ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد آئندہ نسلوں کو معذور اور ملک کے مستقبل کو بیساکھیوں پر کھڑا کرنا ہے، مختلف منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے پولیو مہم ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، خطرات، دہشتگردی اور مشکلات کے باوجود گلی گلی جاکر بچوں کو پولیو ویکسین پلانے والے قوم کی خدمت کررہے ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

الطاف حسین نے کوئٹہ واقعہ میں 4 پولیو ورکرز کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی، انہوں نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری اور رضا کاروں کی حفاظت کے بہترین انتظامات کا بھی مطالبہ کیا۔ سماء

Tahir-ul-Qadri

KESC

brown

hate

galaxy

Tabool ads will show in this div